مھدویت کا عقیدہ شیعہ اور اہل سنت کی نظرمیں
مھدی موعود کا عقیدہ تمام مذاھب اسلامی کے مسلمات میں سے ہے اہل سنت کے مختلف فرقوں کے علماء مھدویت کے متعلق روایات کومتواتر مانتےہیں ابن حجرھیثمی مکی ،احمد السرود الصباح ،شیخ محمد الخطابی المالکی ،اور شیخ یحیی بن محمد الحنفی اھل سنت کے چاروں فرقوں کے یہ بزرگ علماء مھدویت کے بارےمیں وارد ہونے والی احادیث کوصحیح السند اورمسلم مانتے ہیں (مھدی فقیہ ایمانی اصالۃ المھدی فی الاسلام ص۱۲۰)
امام زمانہ عج کے نسب پر تجزیہ و تحلیل
تمام
شیعہ اور بعض علما ء اہل سنت کے نزدیک امام مہدی امام حسن عسکری علیہ السلام کے ذریعے امام علی
(ع)کی اولاد میں سے ہیں یعنی مہدی بن حسن العسکری بن علی نقی بن محمد تقی بن علی رضا
بن موسی کاظم بن جعفرصادق بن محمد باقربن علی زین العابدین بن حسین بن علی علیہھم
السلام اجمعین
آپ
کی والدہ گرامی کہ جس کو مختلف ناموں سے یا دکیا جاتاہے حضرت نرجس خاتون ہیں کہ
جنہیں ریحانہ اورسوسن بھی کہاگیا ہے مورخین کے قول کے مطابق عربوں میں رواج تھا کہ
جب کنیز کو گھرلے آتے تو اپنی مرضی سے اس کا نام رکھتے اور شاید یہی وجہ ہو آپ کے
مختلف نام ہونے کی ۔
شیخ
صدوق نے غیاث سے نقل کیا ہے کہ اس نے کہا امام حسن عسکری کا جانشین جمعہ کے دن
پیدا ہوا اس کی والدہ ریحانہ تھیں کہ جنہیں نرجس ،صیقل اور سوسن بھی کہاجاتا تھا
۔۔۔کمال الدین وتمام النعمۃ ،ص٤٣٢
پس
آپ کی والدہ حضرت نرجس خاتون تھیں کہ جنہیں ریحانہ ،سوسن اور صیقل بھی کہاجاتا تھا
اور شیخ صدوق کی روایت کے مطابق آپ قیصرروم کے بیٹے
ولادت امام زمانہ عج پر عقلی ،نقلی اورتاریخی دلائل
مضمون نگار :درخشان وقارزیدی اورناھیدبانو ،المصطفی یونیورسٹی خدا وند متعال نے اس دنیا کو اپنی حکمت سے خلق کیا ہے اوراس کائنات میں ایسا نظام قرار نہیں دیا کہ جس سے حیات انسانی مختل وبے راہ رو ہوجائے اوراسی ہدف کے تحت ہر زمانے میں ایک ایسے انسان کا انتخاب کیا کہ جو کشتی نجات کا ناجی ہے
کیا غیبت کبری میں امام کا نام لینا جائز ہے ؟
غیبت کبری کے آغاز سے ایک بحث چلی آرہی ہے کہ کیا امام مھدی کا نام جو پیغمبر نے بیان کیا ہے(محمد) کیاغیبت کبریٰ میں یہ نام لینا جائز ہے یا نہیں؟ اور اس کی وجہ وہ روایات ہیں کہ جو آئمہ معصومین(ع) سے نقل ہوئی ہیں بعض میں سختی سے منع کیا گیا ہے کہ امام مھدی (ع)کا نام نہ لیا جائے اور بعض میں اجازت دی گئی ہے علماء کے درمیان اس بارے میں تین اقوال ہیں ؛








